وزیراعلیٰ مریم نواز کا انٹرنیشنل ڈے آف ویمن ان ڈپلومیسی پر خواتین سفارتکاروں کو خراجِ تحسین

منگل 24 جون 2025 18:24

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انٹرنیشنل ڈے آف ویمن ان ڈپلومیسی پر خواتین سفارتکاروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انٹرنیشنل ڈے آف ویمن ان ڈپلومیسی پر خواتین سفارتکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سفارتکاری کے میدان میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والی باہمت خواتین قوم کا سرمایہ ہیں، جب خواتین سفارتکاری کی قیادت کرتی ہیں تو یہ ڈپلومیسی امن اور انسانیت کا امتزاج بن جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بصارت سے محروم پاکستانی خاتون سفارتکار نے اقوام متحدہ میں اپنی بصیرت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں واضح کر دیا کہ پاکستان کی عورت محض نمائندہ نہیں، پالیسی ساز اور موثر سفارتی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور خاتون وزیراعلیٰ، چین کادورہ سفارتی اور معاشی طور پر تاریخ ساز رہا جس سے زراعت،صنعت، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی میں اشتراک اور روزگارکے نئے دروازے کھولے گئے۔