محرم الحرام کے دوران ضلع گھوٹکی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا فیصلہ

مجالس و جلوس مقرر کردہ وقت اور روٹس پر منعقد کرنے کی ہدایت، ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کروانے کا عزم، عوام سے رواداری کو فروغ دینے کی اپیل

منگل 24 جون 2025 21:43

گھوٹگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء) محرم الحرام کے دوران ضلع گھوٹکی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا فیصلہ، مجالس و جلوس مقرر کردہ وقت اور روٹس پر منعقد کرنے کی ہدایت، ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کروانے کا عزم، عوام سے رواداری کو فروغ دینے کی اپیل، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں محرم الحرام کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع للہ سومرو سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پاک آرمی و رینجرز کے افسران، ڈی ایس پیز، تحیصلداروں، ڈی ایچ او، محکمہ میونسیپل، سیپکو اور متعلقہ افسران سمیت مختلف مکتبہ فکر کے علما نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوان امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سخت حفاظتی انتظام کیے جائیں گے اس سلسلے میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کریں گی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس منقعد کرنے کا بنیادی مقصد مختلف مکتبہ فکر کے علما کے مسائل معلوم کرکے حل کرنا ہے تا کہ عاشوروں کے دوران ضلع میں کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے کیو کہ دینِ اسلام محبت، امن، صبر و رواداری کا درس دیتا ہے اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اپنے اپنے دائرے میں رہ کر مذہبی ذمہ داریاں و رسومات ادا کریں تا کہ کسی کی بھی دل آزاری نہ ہو اور ایام عاشورہ خوش اصلوبی سے گذر جائیں. انہوں نے کہا کہ عاشوروں کے دوران ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر لاڈ اسپیکر استعمال نہیں کیا جاسکتا جبکہ لاڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اس لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے تاکہ امن و امان برقرار رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام مکتبہ فکر کے علما سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے دوران افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا شکایت کی صورت میں فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کریں تاکہ شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے پی ٹی سی ایل اور سیپکو کے عملداروں کو ہدایت بھی کی کہ وہ اپنی لوز تاروں کی مرمت کروائیں خاص طور پر جلوسوں والے روٹس پر توجہ دی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ سے گریز کیا جائی. انہوں نے تمام سی ایم اوز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اسٹریٹ لائیٹ، واٹر سپلائی، ڈرینیج اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور مین ہولوں کو فوری طور پر بند کریں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ڈی ایچ او کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈک اسٹاف کو الرٹ رکھا ئی. اس موقع ڈی ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع للہ سومرو نے کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع کی نسبت ضلع گھوٹکی کی تاریخ رہی ہے کہ یہاں پر کبھی بھی فرقیوارانہ تصادم نہیں ہوا، اس لئے تمام علما کرام کو چاہیے کہ ضابطہ اخلاق پر مکمل کریں انہون نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر سوشل میڈیا کہ ذریعے فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ایسی صورتحال میں انتظامیہ سے رابطہ کیا جائی. انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 600 کے قریب مجالس برپا ہوں گی جبکہ تقریبن 80 جلوس برآمد ہوں گے اس سلسلے میں 3 ہزار کے قریب پولیس افسران و اہلکار حفاظتی انتظام سنبھالیں گی. اس موقع پر تمام مکتبہ فکر کے علما نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔