چھ سالہ بچے کا قتل ،زیرحراست ایس ایچ او جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل کرک منتقل

منگل 24 جون 2025 20:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ کے تاریخی شہر ٹیری میں پولیس کے ہاتھوں چھ سالہ بچے کے قتل کے الزام میں زیرحراست حاضر سروس ایس ایچ او حکیم خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل کرک بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بانڈہ داؤدشاہ کے مرکزی شہر ٹیری میں چند روز قبل پولیس کی فائرنگ سے چھ سالہ اویس قرنی جاں بحق ہوگیا تھا جس کے الزام میں مقامی شہریوں کے سخت احتجاج اور دباؤ کے نتیجے میں پولیس سٹیشن ٹیری کا سابق ایس ایچ او حکیم خان گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

منگل کے روز کئی روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد منگل کے روز پولیس کی تحویل میں سابق ایس ایچ او حکیم خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر دسٹرکٹ جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے۔زیر حراست پولیس افسر کو آئندہ پیشی پر7 جولائی 2025 کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔