ی*فواد چوہدری کی درخواست پر نو مئی کیس کی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

منگل 24 جون 2025 21:20

/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق وزیر فواد چوہدری کی درخواست پر نو مئی کیس کی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آج 25 مئی کو ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 9 مئی کے کیسوںنمیں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا، پراسیکیوشن نے چالان سمیت دیگر اہم دستاویزات اے ٹی سی میں جمع کرا دیئے، ماتحت عدالت چالان سمیت دیگر اہم دستاویزات کی نقول فراہم نہیں کر رہی، عدالت نو مئی کیسز کی مصدقہ نقول فراہم کرنے کا حکم دے۔