ھ*فنڈ اکھٹا کرنے الزام میں دی گئی سزا کیخلاف اپیل پر پراسیکیوشن دیگران کو نوٹس جاری

منگل 24 جون 2025 21:20

ذ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے الزام میں دی گئی سزا کے خلاف اپیل پر پراسیکیوشن دیگران کو نوٹس جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ مجرم رفیع اللہ پر فنڈز اکھٹا کرنے کا الزام ہے،مجرم رفیق اللہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی، انسداد دہشت گردی عداالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، فرانزک لیبارٹری کو لکھائی میچ کرنے کے لیے بھجوائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہی پین سے رسیدیں لکھی گئیں، فرانزک رپورٹ سے جرم ثابت نہیں ہوتا، استدعا ہے کہ عدالت مجرم کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔