ایچ ای سی کا ایچ ای ڈی پی پراجیکٹ کے تحت ای ویسٹ مینجمنٹ پلان پر تربیتی سیشن

منگل 24 جون 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ایچ ای ڈی پی پراجیکٹ کے تحت اپنے عہدیداروں اور یونیورسٹیوں کے نمائندوں کے لیے ای ویسٹ مینجمنٹ پلان پر ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔ یہ تربیت خاص طور پر پاکستان بھر کی ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی تاکہ ادارہ جاتی صلاحیتوں کو بڑھایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر مظہر سعید نے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ای ویسٹ مینجمنٹ کے موثر علم کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر معروف ماہر تربیت کاروں نے ای ۔ ویسٹ اور اس کے پائیدار انتظام، ماحولیاتی اثرات، ضوابط اور بین الاقوامی معاہدوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ سیشن کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں پائیداری اور ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی کوشش کو فروغ دینا ہے۔