Live Updates

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی خوش آئند، مذاکرات کی طرف واپسی کا موقع ہے، یورپی یونین

بدھ 25 جون 2025 09:20

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جو تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ تمام فریقوں کو پرتشدد کارروائیوں سے گریز کرنا چاہیے، یہ مناسب وقت ہے کہ دوبارہ مذاکرات کی طرف آیا جائے ۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات