
ظہران ممدانی نیو یارک کے میئر کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار منتخب ، کامیابی کی صورت اس عہدے پر پہلے مسلمان ہوں گے
بدھ 25 جون 2025 12:10
(جاری ہے)
33 سالہ ظہران ممدانی نے نیو یارک سٹی کے میئر کے عہدے کے لئےاپنی انتخابی مہم میں 1975 کی بھارتی فلم دیوار میں امیتابھ بچن کا ایک مشہور ڈائیلاگ استعمال کیا جو جنوبی ایشائی نژاد ووٹرز میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
ظہران ممدانی اپنی انتخابی مہم میں نیویارک جیسے مہنگے شہر میں سستے کرائے کے گھر، فری بس سروس اور چائلڈ کیئر جیسی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں ، ان کا پورا نام ظہران کوامے ممدانی ہے۔ وہ 1991 میں یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیدا ہوئے۔ان کے والد محمود ممدانی ایک انڈیا یوگنڈا نژاد پروفیسر ہیں جن کے والدین کا تعلق گجرات سے ہے۔محمود ممدانی کی والدہ میرا نائر بالی وڈ اور ہالی وڈ میں فلمساز ہیں اور ان کے خاندان کا تعلق پنجاب سے ہے، انھوں نے مون سون ویڈنگ اور دی نیم سیک جیسی اہم فلمیں بنائی ہیں۔ظہران ممدانی خاندان کے ساتھ جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی رہے لیکن سات سال کی عمر میں وہ سب نیو یارک آ گئے۔انھوں نے نیو یارک کےعلاقے برونکس میں پرورش پائی جو ورکنگ کلاس اور ثقافتی تنوع سے بھرپور علاقہ ہے۔ انھوں نے افریقن سٹڈیز میں گریجویشن کیا اور فلسطینیوں کے حقوق کے لئے سرگرم رہے ۔ 2020 میں انھوں نے نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے لئے انتخاب لڑا اور دس سال تک جیتنے والے رکن کو شکست دے دی۔وہ ریاستی اسمبلی میں منتخب ہونے والے پہلے جنوبی ایشیائی مرد، پہلے یوگنڈا نژاد اور صرف تیسرے مسلمان تھے۔ظہران ممدانی کے حامیوں میں نوجوان ووٹرز، تارکینِ وطن اور ترقی پسند طبقات شامل ہیں۔شہر کے جیکسن ہائٹس جیسے محلوں میں، جہاں جنوبی ایشیائی، لاطینی امریکی اور مشرقی ایشیائی کمیونٹیز آباد ہیں۔2024 میں ان کی شادی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ راما دواجی سے ہوئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی کی مہم ایک تحریک کی شکل اختیار کر رہی ہے،ان کے لئے کام کرنے والے رضاکار انگریزی کے علاوہ ہندی، اردو، بنگالی اور ہسپانوی زبانوں میں میں گھر گھر جا کر ان کے حمایت میں مہم چلا رہے ہیں۔ان کی انتخابی مہم کا دعویٰ ہے انھوں نے نیویارک شہر کی تاریخ کے سب سے بڑا فیلڈ آپریشن کیا ہے جو تقریباً 40 ہزار رضاکاروں پر مشتمل ہے جنہوں نے 10 لاکھ سے زیادہ گھروں میں جاکر ان کے لئے ووٹ مانگے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
-
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک
-
سعودی عرب میں لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے والا خود ساختہ ڈاکٹر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات اورملائیشیا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ نافذالعمل ہوگیا، دوطرفہ تجارت 13.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
-
ابوظہبی میں 2027 تک دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت سے چلنے والی حکومت بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ
-
نیپال ، 2 سالہ بچی آریاتارا شاکیہ ملک کی نئی زندہ دیوی ’’کمارى‘‘ کے طور پر منتخب
-
دنیا کے بڑے دارالحکومتوں میں شدید گرمی کے دنوں میں 25 فیصد اضافہ
-
امریکی سینیٹ میں فنڈنگ بل مسترد، شٹ ڈاؤن شروع، تنخواہیں بند، لاکھوں ملازمین فارغ ہونے کا امکان
-
فلپائن میں تباہ کن زلزلہ؛ عمارتیں زمین بوس، 60 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
-
فلسطینی ریاست کی بات معاہدے میں نہیں لکھی
-
اماراتی وزٹ ویزہ قوانین میں ترامیم کے بعد اہم معلومات جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.