Live Updates

بجٹ سے متعلق عمران خان کا وژن سب کو معلوم ہے، علی امین گنڈاپور

عمران خان سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے، یہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے عمران خان کی ہدایت پر سپریم کورٹ آیا، جسٹس منصور علی شاہ نے بولنے کا موقع دیا، ، وزیر اعلی کے پی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 جون 2025 12:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئندہ مالی کے بجٹ سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وژن کیا ہے سب کو معلوم ہے، جتنے صوبائی بجٹ پیش ہوئے ہیں، ان سب سے بہترین بجٹ ہمارے صوبے کا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے، یہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بانی کی ہدایت تھی کہ ہم سپریم کورٹ آئیں، بانی کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں، کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے، جسٹس منصور علی شاہ نے بولنے کا موقع دیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی کے خط کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ کو آگاہ کیا، پہلے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، بطور پاکستانی ہم نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، بحیثیت وزیراعلی سپریم کورٹ میں جب آیا تو یہی سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا۔وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ امید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کے لئے مقرر ہوگی، بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا وژن کیا ہے سب کو معلوم ہے، جتنے بجٹ پیش ہوئے ہیں سب سے بہترین بجٹ ہمارا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات