ہالینڈ میں نیٹو سربراہ کانفرنس کا متوقع انعقاد، صدر ٹرمپ شاہی محل میں شب بسری کریں گے

بدھ 25 جون 2025 12:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے ہالینڈ میں ایک رات کے لیے شاہانہ قیام کریں گے۔ ان کے قیام کا یہ موقع نیٹو ممالک کے سربراہان کی کانفرنس کے موقع پر ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سربراہ کانفنرس میں نیٹوان کے ہالینڈ میں قیام اور یہاں شب بسری کے لیے انتظامات اعلی درجے کے اورشاہانہ ہوں گے۔انہیں بند شاہراہوں کے ساتھ ہیگ میں ایک جنگل میں قائم شاہی محل لے جایا جائے گا۔جہاں ان کی میزبانی ہالینڈ کا بادشاہ ولیم الیگزینڈر کریں گے۔ اس موقع پر بادشاہ کی طرف سے صدر ٹرمپ اور کانفرنس میں شرکت کرنیوالے دیگر سربراہان کے اعزاز میں عشائیہ ہو گا۔