پاراچنار میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ،4 افراد شہید ، 4 افراد زخمی

بدھ 25 جون 2025 13:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاراچنار میں پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجہ میں 4 افراد شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع پاراچنار میں پاک افغان سرحد کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ پیواڑ شرم خیل کے قریب جنگل میں ہوا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد میں نواب علی، منت حسین، ہدایت حسین اور منظر علی شامل ہیں، جبکہ محمد قونین، حسن غلام، شفاعت حسین اور انور علی زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید بارودی سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :