
عدالتی کارروائیوں کو باسرعت اور موثر بنانے کے لئے وکلا برادری مقدمات کی ڈیجیٹل فائلنگ اپنائے ، جسٹس آف پاکستان
بدھ 25 جون 2025 16:39

(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری لاہور میں ایک فزیبلیٹی کی بنیاد پرسہولت مرکزکے قیام کا اعلان کیا ۔ یہ سینٹر وکلاء اور سائلین کے لیے ایک ون ونڈو سروس فراہم کرے گا جو ڈیجیٹل طور پر مربوط اور کم لاگت عدالتی نظام کے لیے سپریم کورٹ کے عزم کا مظہر ہوگا۔
چیف جسٹس نے وکلابرادری پر زور دیا کہ وہ مقدمات کی ڈیجیٹل فائلنگ کو اپنائیں تاکہ عدالتی کارروائیوں میں رفتار اور موثریت لائی جا سکے۔ انہوں نے قانون کی حکمرانی کے قیام میں بار کے لازمی کردار کو اجاگر کیا اور اس پیشہ ورانہ شعبے کے لئے بنچ کی گہری عزت اور احترام کا اعادہ کیا۔ایک اہم پیش رفت کے طور پر چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ قانون و انصاف کمیشن آف پاکستان کے تحت ایک نئی سکیم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت مالی طور پر کمزور سائلین کو ریاستی خرچ پر وکلاکی معاونت فراہم کی جائے گی، خواہ ان کا مقدمہ مجسٹریٹ عدالت میں ہو یا سپریم کورٹ میں، اس اقدام کا مقصد ہر شہری کے لئے مساوی عدالتی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سلمان منصور نے چیف جسٹس کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور بار کے مسائل کے حل کے لئے ان کی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے سہولت مرکز کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور عدالتی اصلاحات میں بار کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس سے قبل چیف جسٹس نے سپریم کورٹ برانچ رجسٹری لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں عدالت کی آٹومیشن اور ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے عدالتی عمل کے ہر مرحلے میں ٹیکنالوجی کے انضمام کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کو نمایاں کیا کہ ایسا نظام انصاف تشکیل دیا جائے جو موثر، شفاف اور عوامی ضروریات کے مطابق ہو۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے نمائندگان نے چیف جسٹس کو لاہور ہائیکورٹ کے کامیاب ڈیجیٹل اقدامات پر بریفنگ دی اور اپنی پیش رفت کی جھلکیاں پیش کیں۔مزید اہم خبریں
-
عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی، پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ
-
سیلاب آیا تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا اور مجھ سے کہتے ہیں معافی مانگو: مریم نواز
-
امپیریل ازم کیا ہے؟
-
بلاول بھٹو زرداری کا گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ
-
ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے جائزے کے لیے مزید وقت درکار، اعلیٰ حماس عہدیدار
-
کیا بچوں کو اغوا کرنے کے پیچھے منظم گروہ کام کرتے ہیں؟
-
امریکہ: ایپل نے امیگریشن سے متعلق ایپس کیوں ہٹا دیں؟
-
متنازعہ سر کریک پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی
-
امن معاہدے کیلئے امریکی صدر نے جو 20 نکات دیے وہ ہمارے نہیں، ان میں ترامیم کی گئیں: نائب وزیراعظم
-
چندے اور امداد کھانے والے دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب
-
پاکستان کا مستقبل ٹیکنیکل ،سکلز بیسڈ پروگرامز سے وابستہ ہے ،رانا مشہود احمد خاں
-
یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال پرگفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.