
زرعی شعبے میں اصلاحات سے معیشت کو فروغ ملے گا، بجٹ میں کھاد و زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، وزیراعظم شہباز شریف
زرعی شعبے میں اصلاحات سے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور پیداواری لاگت میں بھی کمی آئے گی، وزیراعظم کا زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب
فیصل علوی
بدھ 25 جون 2025
16:01

(جاری ہے)
اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیشنل ایگریکلچر انوویشن اینڈ گروتھ ایکشن پلان کسانوں کی آمدنی بڑھانے، پیداوار میں اضافے اور درست سمت میں اصلاحات پر مرکوز ہے۔ زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کر کے برآمدات سے کسانوں کی آمدنی بڑھائی جائے گی اور قیتی زر مبادلہ کمایا جا سکے گا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ زرعی شعبے میں اصلاحات سے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور پیداواری لاگت میں بھی کمی آئے گی۔زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے ملکی معیشت کو مزید فروغ ملے گا۔صوبوں کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے نئے منصوبے اور فنڈز کی فراہمی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے امید ہے کہ زرعی اسکالر شپ پر چین بھیجے جانے والے افراد وطن واپسی پر زرعی شعبے کے فروغ کیلئے بطور انٹرپرنیور قابل قدر خدمات سر انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فارم میکینائزیشن کی ترویج کیلئے زرعی مشینری اور آلات پر ٹیکس بتدریج کم کیا جائے، زرعی اجناس کی اسٹوریج کیپیسیٹی بڑھانے کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں۔صوبوں کا زرعی شعبے کی ترقی کیلئے نئے منصوبے اور فنڈز کی فراہمی خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ زرعی سکالرشپ پر چین بھیجے جانے والے افراد وطن واپسی پر زرعی شعبے کے فروغ کیلئے بطور انٹرپرنیور قابل قدر خدمات سر انجام دیں گے۔ زراعت کے شعبے میں ترقی سے سب سے زیادہ فائدہ کسانوں اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اہم کیسوں پر تحقیقات کرنے والے ایف بی آر کے دو سینئر ا فسروں کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا
-
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کا گیس کے اضافی بل مستر د کردیئے
-
اراکین پارلیمنٹ کو تعداد زیادہ ہونے پر حراست میں لیا گیا. دہلی پولیس
-
بحریہ ٹاﺅن کے رہائشیوں کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہے.نیب
-
نو مئی مقدمات؛ یاسمین راشد‘ اعجاز چوہدری‘ محمود الرشید‘ عمرسرفراز چیمہ و دیگر کو سزا، شاہ محمود قریشی بری
-
دبئی میں پاکستان میڈیکل سینٹر کی توسیع کا اعلان
-
موٹروے پر مسافربردار گاڑیوں میں اب تمام سواریوں کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار
-
بھارتی دارالحکومت کے نواح میں ایک جعلی تھانے کا انکشاف
-
امارات کا سفر؛ دبئی اور شارجہ ایئرپورٹس پر ممنوعہ اشیاء کی فہرست جاری
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ
-
غزہ پٹی میں اسرائیلی حملے میں ’الجزیرہ‘ کے پانچ صحافی ہلاک
-
آسٹریلیا کا ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.