وفاقی محتسب کی ٹیم وفاقی سرکا ری اداروں کے خلا ف شکا یات کے ازالے کے لیے 26 جون کو فتح جنگ میں کھلی کچہر ی لگا ئے گی

بدھ 25 جون 2025 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وفاقی محتسب کی ٹیم 26 جون کو فتح جنگ میں کھلی کچہر ی لگا ئے گی اور وفاقی سر کا ری اداروں کے خلا ف شکا یات کا مو قع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔ بدھ کو وفاقی محتسب دفتر کے ترجمان کے مطابق وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر میجر جنرل(ر)ہا رون سکندر پا شا کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کی ٹیم جمعرات26 جون کو ایم سی ہال تحصیل آ فس فتح جنگ ضلع اٹک میں دن دس بجے کھلی کچہر ی لگا ئے گی جس میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران بھی مو جود ہوں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب کے افسران وفاقی اداروں کے خلا ف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو مو قع پر ہی ہدایات دیں گے۔ واضح رہے کہ یہ کھلی کچہری عوام کو وفاقی محتسب کی طرف سے ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے پروگرام ’’آئوٹ ریچ کمپلینٹ ریزولوشن ‘‘ (او سی آر) کا حصہ ہے۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پاسپورٹ آ فس، پو سٹل لا ئف انشو رنس، سٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن اور پا کستان پوسٹ آ فس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچہر ی میں شر یک ہو نے کی ہدا یت کی ہے۔ عوام النا س کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات پیش کر سکتے ہیں۔