گورنر خیبرپختونخو ا کاجنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بدھ 25 جون 2025 17:44

گورنر خیبرپختونخو ا کاجنوبی وزیرستان  میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے آپریشن میں میجر معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ کی شہادت پر بھی عقیدت کا اظہار پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے گورنرنے کہا ہے کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔گورنر نے کہاکہ خیبرپختونخوا کا امن تباہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سکیورٹی فورسز کا پختہ عزم و بہادری قابل تحسین ہے۔