گورنرسندھ کا جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں 11دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بدھ 25 جون 2025 17:55

گورنرسندھ کا جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں 11دہشتگردوں کی ہلاکت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں 11 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی قربانی قوم پر قرض ہے۔ گورنر سندھ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور قوم کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔