سگے باپ کو قتل کرنے پر پھانسی پانے والے بد بخت مجرم بیٹے کی سزا کے خلاف اپیل خارج

بدھ 25 جون 2025 19:15

سگے باپ کو قتل کرنے پر پھانسی پانے والے بد بخت مجرم بیٹے کی سزا کے خلاف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سگے باپ کو قتل کرنے پر پھانسی پانے والے بد بخت مجرم بیٹے کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی ،،دو رکنی بینچ نے مجرم نوید افضل کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی ،مجرم نوید افضل نے سزائے موت کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نزہت بشیر نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی مخالفت کی اور عدالت کو بتایا کہ مجرم نوید افضل نے جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر باپ شیر افضل کو قتل کیا ،تھانہ سٹی دیپالپور ، ضلع اوکاڑہ نے شیر افضل کے قتل کا مقدمہ درج کیا ،ملزم نیجائیداد میں حصہ نہ دینے پر پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنے باپ شیر افضل کو قتل کیا ،پولیس تفتیش ،میڈیکل رپورٹ میں مجرم نوید افضل قصور وار ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مجرم کو سزائے موت سنائی ۔استدعا ہے کہ مجرم کی ہائیکورٹ میں سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کی جائے ۔وکیل صفائی نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد آلہ قتل پسٹل کی برآمدگی ثابت نہ ہونے پر سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔