سکھر پولیس نے ڈکیتی کو کوشش ناکام بنادیا 2 ڈاکو زخمی حالت گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 25 جون 2025 22:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)سکھر پولیس نے ڈکیتی کو کوشش ناکام بنادیا 2 ڈاکو زخمی حالت گرفتار، اسلحہ برآمدترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ پٹنی کی حدود سی پیک انٹر چینج کے قریب پولیس کا دوران گشت جرم کے ارادے سے کہڑے ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا زخمی ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت امام بخش لغاری اور فدا حسین لغاری کے نام سے ہوئی زخمی ڈاکو کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور گولیاں اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی ڈاکو کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباشی کا پیغام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔