Live Updates

کراچی میں بروز جمعہ، ہفتہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے

بدھ 25 جون 2025 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور کل تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے ہے۔

(جاری ہے)

سسٹم کے زیراثرجمعرات سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی، کشمور میں گرد آلود ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ 27 جون کو دادو،نوشہروفیروز، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، تھرپارکر۔ میرپور خاص، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :