جی سی یو لاہور میں جغرافیہ پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

بدھ 25 جون 2025 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ جغرافیہ کے زیر اہتمام‘‘جغرافیہ میں ابھرتے ہوئے تحقیقی رجحانات’’کے عنوان سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔افتتاحی سیشن سے شعبہ جغرافیہ کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل محمود نے خطاب کیا، جبکہ ممتاز ماہرین تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن، ڈاکٹر بسنت راج ادھیکاری اور پروفیسر ڈاکٹر صفدر علی شیرازی نے بھی اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا مقصد جغرافیہ کے میدان میں جدید تحقیق، ٹیکنالوجی اور رجحانات کو فروغ دینا، بین الاقوامی تعاون بڑھانا، اور ماحولیاتی و سماجی مسائل پر تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔کانفرنس میں مصر، چین، سری لنکا، تیونس، گیمبیا، عراق، نیپال اور پاکستان سمیت مختلف ممالک سے ماہرین، محققین اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔ سیشنز میں جیو اسپیشل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، گوگل ارتھ انجن، آبی ماڈلز اور دیگر جدید تحقیقی موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔