ایران کا جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد انٹرنیٹ پابندیوں میں نرمی کا اعلان

جمعرات 26 جون 2025 09:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) ایران نے جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد انٹرنیٹ پابندیوں میں بتدریج نرمی کا اعلان کر دیا جو اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ تنازعے کے دوران لگائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی سائبر سکیورٹی کمانڈ نے سرکاری میڈیا کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مواصلاتی نیٹ ورک بتدریج اپنی سابقہ حالت میں واپس آ رہا ہے۔ملک کے وزیرِ مواصلات ستار ہاشمی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حالات معمول پر آنے کے ساتھ مواصلات تک رسائی حسبِ سابق بحال ہو گئی ہے۔