Live Updates

میرے متعلق خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی، پی ٹی آئی رہنماء جنید اکبر کی وضاحت

میں نے کہا تھا مجھے نہیں پتا کہ عمران خان نے بجٹ کے متعلق کیا کہا اور کس بنیاد پر کہا ہے اس لیے میں کسی فیصلے کا حصہ نہیں بنتا کیوں کہ عمران خان تک میری رسائی نہیں؛ چیئرمین پی اے سی کا بیان

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 26 جون 2025 11:39

میرے متعلق خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی، پی ٹی آئی رہنماء جنید ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے وضاحت جاری کی ہے کہ میرے متعلق خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا مجھے نہیں پتا کہ عمران خان نے بجٹ کے متعلق کیا کہا اور کس بنیاد پر کہا ہے اس لیے میں کسی فیصلے کا حصہ نہیں بنتا کیوں کہ عمران خان تک میری رسائی نہیں، اس حوالے سے میڈیا پر چلنی والی میری متعلق خبر سیاق وسباق سے ہٹ کر ہے۔

جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ میں نے کہا جن لوگوں کو عمران خان نے یہ بات بتائی ان لوگوں کو بجٹ پاس کرنے سے پہلے اسی شدت سے بات کرنی چا ہیئے تھی تاکہ بجٹ پاس نہ ہوتا نہ کہ بجٹ پاس کرنے کے بعد ایسی کوئی بات کی جاتی، سب کو پتا تھا کہ کل بجٹ آرہا ہے، پہلے کہا گیا تھا کہ بجٹ پیش نہ ہو، پھر کہا گیا کہ اچھا ہو پیش ہو لیکن پاس نہ ہوگا، اگر عمران خان نے کہا کہ نہیں ہوگا تو پھر چاہے حکومت جاتی پھر بھی نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

(جاری ہے)

بتاتے چلیں کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر کی جانب سے یہ وضاحت اس لیے سامنے آئی کیوں کہ گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبر چلی تھی کہ انہوں نے خود کو پارٹی فیصلوں سے الگ کرلیا ہے، جنید اکبر سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کی ہدایت ہی موصول نہیں ہو رہی تو کیسے فیصلہ کرسکتے ہیں؟ سابق وزیراعظم کا پیغام اور حکم حتمی ہوتا ہے، ان کی خلاف ورزی کسی قسم قبول نہیں۔                                                                                                                                   
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات