
190 ملین پاؤنڈز کیس، پی ٹی آئی کارکنوں کی عدالت کے باہرنعرے بازی، آپ مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، قائم مقام چیف جسٹس کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ
سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس نے وکلا اور عدالت میں موجود دیگر افراد کو تنبیہ کی کہ وہ عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں اور عدالت پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں، نیب نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا
فیصل علوی
جمعرات 26 جون 2025
14:05

(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود رہے۔
عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔سماعت کے دوران نیب نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے کہ سماعت کی نئی تاریخ آرڈر میں درج کر دی جائے گی۔دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وہ کل ہی اس کیس میں پراسیکیوٹر مقرر ہوئے ہیں۔ انہوں نے عدالت میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی پیش کیا اور کہا کہ یہ ایک اہم کیس ہے اور اسے سمجھنے کیلئے انہیں 4 ہفتوں کا وقت دیا جائے تاکہ وہ ریکارڈ پڑھ سکیں اور مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔وہ کبھی اس کیس کا حصہ نہیں رہے اس لئے مناسب موقع دیا جانا شفافیت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوگا۔سماعت ملتوی ہونے پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے شکوہ کیا کہ ’آج کافی دنوں بعد کیس لگا ہے، پیر کو کیس مقرر کر لیں اور مجھے سنا جائے۔ انہوں نے پراسیکیوشن کو مزید کہا، ’کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟‘جس پر نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے جواب دیا، ’بالکل کھیلیں گے۔وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے مسلسل التوا کی روش اپنائی جا رہی ہے۔ نیب کے وکیل رافع مقصود نے 5 جون کو بھی کہا تھا کہ وہ بحث نہیں کریں گے۔ یہ کیس عام نہیں بلکہ اس میں خاتون کو بھی سزا دی گئی ہے اور عدالتوں کا عمومی رویہ ہوتا ہے کہ خواتین کو سزا معطل کی جاتی ہے۔ ہمیں اپنا کیس شروع کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ ہم دلائل پیش کر سکیں۔نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا ’اس کیس میں 14 سال کی سزا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اسے عام کیس کی طرح ڈیل کیا جائے۔اس موقع پربانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدالتی عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب کو کہیں ہم انتظار کر رہے ہیں۔ بڑی مہربانی ہو گی اگر وہ ہمیں آئندہ کی تاریخ دے دیں۔ عدالت نے جواب دیا کہ تحریری آرڈر میں آئندہ تاریخ دی جائے گی۔بعدازاں عدالت نے نیب کی جانب سے کیس کی تیاری کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر فریقین دلائل کا آغاز کریں۔ نئی تاریخ تحریری فیصلے میں جاری کی جائے گی۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی
-
اتنی کمزور انگلیاں ہماری بھی نہیں کہ مریم نواز کے ہاتھ میں توڑنے کیلئے دے دیں گے
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
-
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
-
الیکشن میں شکایات ہوتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی پارلیمانی عمل کوچلنے دینا چاہتی ہے
-
بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے
-
پالیسی سازی میں معمر افراد کی آراء مدنظر رکھنا ضروری، گوتیرش
-
جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
-
خیبرپختونخوا میں 7 اکتوبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.