Live Updates

کراچی میں ولیمے کی تقریب اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کی منفرد مثال

تقریب میں فلسطینی پرچموں کی بہار نظر آئی، نغموں کی گونج سنائی دی، خواتین کے گجرے ہوں یا کھانے کی میزیں، ہر منظر میں فلسطین کا رنگ چھایا رہا

جمعرات 26 جون 2025 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)کراچی میں ولیمے کی تقریب کو اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کی ایک منفرد مثال بنا دیا گیا۔اہلِ غزہ سے یکجہتی کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے کراچی میں ولیمے کی تقریب کو سر زمینِ فلسطین کے نام کر دیا گیا۔تقریب میں فلسطینی پرچموں کی بہار نظر آئی، نغموں کی گونج سنائی دی، خواتین کے گجرے ہوں یا کھانے کی میزیں، ہر منظر میں فلسطین کا رنگ چھایا رہا۔

(جاری ہے)

شرکا کو فلسطینی مفلر پہنائے گئے، بیجز دیے گئے، دولہا نے کہا کہ اپنی خوشیوں میں بھی اہل غزہ کا دکھ نہ بھولیں۔ولیمے کی اس تقریب میں ننھے بچوں نے "فری فلسطین" کے نعرے لگا کر دنیا کو امن اور آزادی کا پیغام دیا، مہمانوں نے فلسطینیوں کی مزاحمت کو سلام پیش کیا، بچوں نے فلسطین زندہ باد کے نعرے لگائے۔تقریب میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی بھی مذمت کی گئی، جبکہ "بنیان مرصوص" میں پاک افواج کی بے مثال کامیابی پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات