کراچی سے ٹھٹھہ پکنک کیلئے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، 12 افراد زخمی

جمعرات 26 جون 2025 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)کراچی سے ٹھٹھہ پکنک کے لیے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق یہ حادثہ گھارو میں پیش آیا، جہاں کراچی سے ٹھٹھہ کینجھر جھیل پکنک کے لیے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریکسیو کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :