ایران کی جانب سے خطرہ بڑی حد تک ختم ہوگیا، موساد چیف

ہم نے سالوں تک کام کیا تاکہ درست وقت پر درست اقدامات کیے جاسکیں، بیان

جمعرات 26 جون 2025 15:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خطرہ بڑی حد تک ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سالوں تک کام کیا تاکہ درست وقت پر درست اقدامات کیے جاسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی منصوبوں پر سے اپنی نظریں نہیں ہٹائیں گے، وہاں موجود ہوں گے جیسے ہم وہاں رہے ہیں۔