امریکا، مسافر طیارے کی ہیری ریڈ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

جمعرات 26 جون 2025 15:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)امریکی ایئر لائن کے مسافر طیارے نے ہیری ریڈ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لاس ویگاس سے شارلٹ جانے والے طیارے میں فنی خرابی کے باعث جہاز کو پرواز کے 8 منٹ بعد اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

سامنے آنیوالی ویڈیو میں طیارے کے انجن سے آگ کے گولے نکلتے اور دھماکے ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ پرواز اے اے 1665 میں 165 مسافر سوار تھے، واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :