Live Updates

اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی،ایران میں انٹرنیٹ سروس بحال

جمعرات 26 جون 2025 15:29

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد ایرانی حکام نے انٹرنیٹ پابندیوں میں بتدریج نرمی کا اعلان کر دیا جو اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ تنازعے کے دوران لگائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی سائبر سکیورٹی کمانڈ نے سرکاری میڈیا کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا، مواصلاتی نیٹ ورک بتدریج اپنی سابقہ حالت میں واپس آ رہا ہے۔ملک کے وزیرِ مواصلات ستار ہاشمی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: حالات معمول پر آنے کے ساتھ مواصلات تک رسائی حسبِ سابق بحال ہو گئی ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات