موسمی خرابی، فلائٹ آپریشن متاثر، 2 پروازیں منسوخ، 39 میں تاخیر

جمعرات 26 جون 2025 15:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)ملک میں موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ۔فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی لاہور کی 2 پروازیں پی کے 302 اور 303 منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد 12، لاہور 14 اور کراچی کی 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں اتاری گئی استنبول کی پرواز ٹی کے 714 لاہور روانہ ہوئی جبکہ ریاض سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 769 کو ملتان لینڈ کروایا گیا ۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق شارجہ، راس الخیمہ، کولمبو،د بئی، پیرس اور دوحہ کی پروازوں کو لاہور لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور سے جدہ 12، ریاض 6 اور ابوظبی کی پرواز کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔لاہور سے دوحہ، دبئی، جدہ، ٹورنٹو، ابوظبی اور ریاض کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ۔