
وزیراعلی سندھ کی آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر اپنی پارٹی قیادت اور اپوزیشن سمیت تمام ارکان سندھ اسمبلی کو مبارکباد
جمعرات 26 جون 2025 17:28

(جاری ہے)
اللہ کا شکر ہے ایک اور بجٹ سندھ اسمبلی نے پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم موقع پر میں پارٹی قیادت، کابینہ اور اسمبلی ممبرز کا شکرگزار ہوں، سب نے حصہ لیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جہاں اکثریت ہوتی وہ حکومت بجٹ پاس کروالیتی ہے۔ میرے پاس ہر ممبر کی تقریر موجود ہے، کچھ ممبرز اچھی تجاویز بھی دیتے ہیں جن پر غور کیا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کوشش ہوگی کہ بجٹ میں کٹوتی کی تحاریک کو ڈجٹیلائیز کیا جائے۔ انہوں نے بجٹ کی تیاری میں انتھک محنت کرنے پر محکمہ خزانہ سندھ کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ فائنانس کا محکمہ بجٹ کے ایک ماہ سے پہلے رات کو دیر تک بیٹھ کر بغیر کسی چھٹی کے کام کرتے ہیں۔ پی اینڈ ڈی میں نجم شاہ نے بھی اچھا کام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ خزانہ کے عملے کے لئے بونس کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اسٹاف کو بھی بونس ملے گا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں حکومت اپنی کمی کوتاہیوں کو ٹھیک کرے گی۔ اپوزیشن کے تمام ممبرز کو خراج تحسین کے مستحق ہیں،حکومت کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جماعت اسلامی کے محمد فاروق نے بجٹ کی منظوری پرتمام اراکین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جمہوری طریقی سے چیزیں چلتی ہیں تو ممبران کو اعتماد حاصل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی ایم صاحب تنقید سن لیتے ہیں، مبارکباد دیتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے شبیر قریشی نے کہا کہ بجٹ کے موقع پر اپوزیشن اور حکومت کے اراکین نے اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کی۔ شرجیل میمن اور ضیاء النجار کو مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے اچھا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کا بڑا پن ہے، انہوں آخری تقریر اچھی کی۔ امید کرتا ہوں اب سندھ میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ پورے بجٹ سیشن میں صحافیوں نے بہت اچھا کام کیا۔ کیمرامینز نے دھوپ میں کھڑے ہوکر میڈیا ٹاکز کو کور کیا۔ ہمیشہ بجٹ تلخیوں پر ختم ہوتا تھا، اس دفعہ اچھے ماحول میں بجٹ ختم ہوا۔ اس بات پرسب کو مبارکباد ہیش کرتا ہوں۔ بعدازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس برخاست کردیا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 54 واں یوم شہادت منایاگیا
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.