
تمام دعوؤں کے باوجود اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، امریکہ کو جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، آیت اللہ خامنہ ای
ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی، امریکہ اس جنگ میں اس لئے داخل ہوا کہ اسے لگا کہ اگر وہ ایسا نہ کرتا تو اسرائیل مکمل تباہ ہو جاتا، تمام دعوؤں کے باوجود اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، ایرانی سپریم لیڈ رآیت اللہ خامنہ ای نے جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کی
فیصل علوی
جمعرات 26 جون 2025
16:15

(جاری ہے)
خامنہ ای نے کہا کہ میری جانب سے ہمارے عزیز ایران کی امریکہ کے ظالم نظام پر فتح پر مبارک ہو۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کے خلاف فتح پر ایرانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بلند بانگ دعوؤں کے باوجود ایرانی حملوں میں صہیونی ریاست پاش پاش ہوگئی۔اپنے پیغام میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کے منہ پر زوردار طمانچہ مارا اس نے حملہ کیا اور خطے میں امریکہ کے ایک اہم اڈے، العدید ایئر بیس کو نقصان پہنچایا۔ اسرائیل کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 9 کروڑ نفوس پر مشتمل قوم متحد، ایک آواز، شانہ بشانہ کھڑی ہو کر افواج کی حمایت میں پیش پیش رہی۔آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے ممتاز کردار کا مظاہرہ کیا۔ ایرانی قوم نے دنیا کو دکھا دیا کہ جب وقت آئے تو یہ قوم ایک آواز بن کر ابھر سکتی ہے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ نے براہ راست جنگ میں اس لئے شرکت کی کیوں کہ اسے محسوس ہوا کہ اگر وہ ایسا نہ کرتا تو صہیونی نظام مکمل طور پر تباہ ہو جاتا۔ اس نے اس نظام کو بچانے کی کوشش میں جنگ میں قدم رکھا لیکن وہ کچھ حاصل نہ کر سکا۔ ایرانی افواج اسرائیل کے کثیر سطح کے دفاعی نظام کو توڑنے میں کامیاب رہی۔آیت اللّٰہ خامنہ ای کایہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن وہ کچھ زیادہ حاصل نہیں کرسکا۔ امریکی صدر ٹرمپ شومین شپ چاہتے تھے۔ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں کو آگے بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ صہیونیوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ ایران صہیونیوں کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا۔ اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت جوابی کارروائی کے عزم کو دہرایاتھا۔ انگریزی اور عبرانی زبان میں کئے گئے اپنے پیغام میں خامنہ ای نے لکھا تھاکہ دہشت گرد صہیونی حکومت کو ایک طاقت ور جواب دینا ہوگا اور صہیونیوں پر کوئی رحم نہیں کریں گے۔ فارسی میں ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے یہ بھی لکھا تھاکہ ”جنگ شروع ہو گئی تھی۔“مزید اہم خبریں
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
جنیوا میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے پر یو این مذاکرات بے نتیجہ
-
غزہ: خطرناک حالات میں انسانی خدمت کی اخلاقی ذمہ داری نبھاتے ڈاکٹر کی کہانی
-
ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اتنہائی حساس علاقوں سے 5 ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا
-
دیر میں ریسکیو اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر دریا کے سیلابی ریلے میں پھنسے شہری کو بچا لیا
-
خیبرپختونخواہ میں آسمانی بجلی نے بھی قیامت ڈھا دی، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.