Live Updates

منشیات کیخلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے اوراس ناسور کے خاتمے کیلئے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں، وزیراعلی بلوچستان

جمعرات 26 جون 2025 19:14

منشیات کیخلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری  ہے اوراس ناسور کے خاتمے کیلئے اجتماعی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے انسداد منشیات کے دن کی مناسبت سے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ مشترکہ ذمہ داری ہے، اس ناسور کے خاتمے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ منشیات کا خاتمہ نوجوان نسل کا تحفظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں منشیات کی روک تھام کے لئے پرعزم ہیں، موجودہ صوبائی حکومت نے بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اینٹی نارکوٹیکس آپریشن کیا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ موثر کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران پانچ ہزار ایکڑ اراضی پر کاشت پوست کی فصلیں تلف کی گئیں،منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے تمام اضلاع میں بحالی مراکز قائم کر رہے ہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات