خانیوال میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ،ایک شخص زخمی

جمعرات 26 جون 2025 19:37

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) خانیوال میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ایک شخص زخمی ہو گیا ۔برکت چوک باغ میاں چنوں میں کام کرتے ہوئےنوجوان پر آسمانی بجلی گرنے سے وہ بری طرح جھلس گیا اور موقع ہی پر جاں بحق ہو گیاجس کی شناخت 20 سالہ نعیم سے ہوئی ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

زخمی کی شناخت 56 سالہ پہلوان سکنہ پل گھراٹکے نام سے ہوئی ہے اطلاع ملتے ہی ریسکیو جوان موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ارشد ندیم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں منتقل کر دیا ہے۔\378