Live Updates

جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات کی سماعت بھی 3 جولائی تک ملتوی

جمعرات 26 جون 2025 21:06

جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات کی سماعت بھی 3 جولائی تک ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات کی سماعت بھی 3 جولائی تک ملتوی کردی گئی جبکہ سابق چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں بھی 10 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے گزشتہ روز مقدمات کی سماعت عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کسی کاروائی کے بغیر آئندہ تاریخ تک ملتوی کی گئیں اس موقع پر ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات