
ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے بیرون ملک مقیم ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے لیے آن لائن ای-کچہری کا انعقاد
جمعرات 26 جون 2025 22:40
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر سوات نے ای کچہری میں شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ای-کچہری کے انعقاد کا مقصد بیان کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور یہ ای-کچہری عوامی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک مثر کاوش ہے۔
ای- کچہری کے دوران عوام کی جانب سے متعدد اہم مسائل سامنے آئے جن میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص سروس، بجلی چوری کے باعث لوڈشیڈنگ، گریوٹی واٹر اسکیم کے بعد گلیوں کی عدم بحالی، پولٹری اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے ضابطگیاں، رکشہ کرایوں میں غیر قانونی اضافہ، رنگ محلہ میں پارکنگ کا مسئلہ، دریائے سوات میں غیر قانونی نہانے اور غیر قانونی کرش مشینوں کی سرگرمیاں، غیر قانونی اسپیڈ بریکرز، دریائے سوات میں سیوریج اور بیت الخلا کا گند پھینکنے جیسے سنگین ماحولیاتی مسائل، تجاوزات اور ون ویلنگ جیسے غیر قانونی عوامل شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام شکایات کو نہایت سنجیدگی سے سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔ تحصیل بریکوٹ سے دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی مائننگ کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کو موقع پر جا کر قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی جبکہ دیگر تمام مسائل کے حل کے حوالے سے بھی تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو جلد از جلد اقدامات اٹھانے کے ہدایات جاری کئے۔ صفائی کی صورتحال کے حوالہ سے موصول ہونے والے شکایات کے حل کیلئے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.