وفاقی حکومت کا دفاع سے متعلق گاڑیوں کی درآمد کا فیصلہ

جمعرات 26 جون 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)وفاقی حکومت نے دفاع سے متعلق گاڑیوں کی درآمد کا فیصلہ کر لیا۔وزارتِ تجارت ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے استعمال شدہ گاڑیوں یا گاڑیوں کے چیسز درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی منظوری سے وزارتِ تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کر دی ہے، گاڑیوں یا گاڑیوں کے چیسز درآمد کرنے کی اجازت ری ایکسپورٹ مقاصد کیلئے ہو گی۔

دفاعی پیداوار کے ریاستی ملکیتی اور ان کے مکمل کمرشل ماتحت ادارے گاڑیاں درآمد کر سکیں گے، ایف بی آر ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم کے رجسٹرڈ ادارے گاڑیوں کی درآمد کر سکیں گے۔وزارتِ تجارت ذرائع کے مطابق دفاعی پیداوار اور وزارتِ داخلہ کے این او سی سے ان گاڑیوں کی درآمد مشروط ہو گی۔

متعلقہ عنوان :