
آئی جی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالہ سے اجلاس
جمعرات 26 جون 2025 19:40
(جاری ہے)
اس موقع پر آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال ، عزت وآبرو کے تحفظ کے لئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور فرقہ واریت کیساتھ ساتھ بالخصوص تخریب کاری کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پولیس کو چوکس اور الرٹ کر دیاگیا ہے ہماری تیاری پوری ہے۔
شر پسند عناصر اور افواہ پھیلانے والوں کا بروقت محاسبہ کرنے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔آئی جی پی نے عشرہ محرم الحرام کے دوران مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے مابین قریبی رابطہ اوراتحاد و اتفاق برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اُنہو ں نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر معاشرے میں امن وامان کے قیام اور ترقی و خوشحالی کیلئے نیک نیتی سے کام کرنا ہوگا۔ آئی جی پی نے وفد کے ارکان سے کہا کہ محرم الحرام کے دورن بیرونی ہاتھ خرابئ حالات میں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ایسے میں آپ لوگوں کا کردار بہت اہم ہے اور موقع پر آپ کی موجودگی اور چھوٹے مسائل کا فوری حل ہی اسکا تدارک ہوگااور ہم سب کو ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر صبر و برداشت اور تحمل سے کام کرنا ہوگا۔ آئی جی پی نے کہا کہ محرم الحرام کے بابرکت مہینے میں اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کی فضاءبرقرار رکھنے کے لیے ہم سب پر اپنے منصب کی رو سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہمیں اپنی فروعی اختلافات کو بھلاکر ملک کی بقاءو استحکام اور اپنے نسلوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ اور اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کے ذریعے ملک دشمن عناصر اور تخریب کاروں کے مذموم عزائم کو بروقت ناکام بنانا ہوگا۔ صوبائی و مقامی عمائدین نے اپنے انفرادی خطاب میں کہا کہ محرم الحرام حرمت کا مہینہ ہے جس کا احترام ہم سب پر واجب ہے ۔تمام مکاتب فکر کے علماءنے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمیں صبر وتحمل، برداشت اور رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔ دشمن جو خلیج ہمارے درمیان پیدا کرنا چاہتا ہے اس میں کامیابی ناممکن ہے۔ وفد نے محرم الحرا م کے دواران جلوسوں کی جگہوں پر ٹریفک اور انتظام کو درست رکھنے کے ساتھ باہمی اتفاق برداشت اور یگانگت سے عشرہ محرم گزارنے کا اعادہ کیا۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ملک بھر میں اپنی سخت محنت اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ اُنہوں نے محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ اجلاس کے آخر میں انسپکٹر جنرل پولیس نے شرکاءکو بتلایا کہ ریاست اپنی ذمہ داریاں کماحقہٗ پوری کریگی ۔شرپسندی کی ہر حال میں حوصلہ شکنی کی جائیگی۔ مزید یہ کہ مل بیٹھنے سے محبت اور رواداری میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور صوبہ بھر کے نمائندہ مذہبی عمائدین کا یہ اجلاس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اجلاس کے آخر میں ملک کی یکجہتی وسلامتی اور پرُامن عشرہ محرم کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ۔ پشاور وفد میں امامیہ جرگہ،۴ اہلسنت و جماعت، ادارہ تبلیغ الاسلام، انجمن تبلیغ القران و سنت، خطیب مسجد درویش، مرکزی تنظیم تاجران پشاور ، تاجر انصاف پشاور سٹی اور کینٹ تاجران کے مہتمم و اراکین شامل تھے۔ جبکہ پولیس کے ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز بابا خیل، سی سی پی او پشاور قاسم علی خان ، ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش، ایس پی سٹی عتیق شاہ خان ، پی ایس او برائے آئی جی پی عمران خان اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبر پختونخوا پولیس شہزادہ کوکب فاروق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
حکیم شہزاد لوہا پاڑ مجرا کرانے پر تھانے طلب، عوام سے معافی مانگ لی
-
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے جدید امریکی طریقہ علاج کا آغاز
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
داسو 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے پہلا ٹاورنصب
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.