لاہور ہائیکورٹ نے درباروں میں تجاوزات کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب ومحکمہ اوقاف سے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 26 جون 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم نے داتا دربار سمیت مختلف درباروں میں تجاوزات کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب اور محکمہ اوقاف سے رپورٹ طلب کرلی ، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ داتا دربار کے علاقے میںتجاوزات کی وجہ سے شہریوں اور زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے ،درباروں پر موٹر سائیکل سٹینڈ اور جوتوں کے نام پر پیسے وصول کئے جارہے ہیں ،استدعا ہے کہ عدالت درباروں سے تجاوزات ختم کرانے کا حکم دے۔