میسے فرینکفرٹ کے تحت نمائشوں میں پاکستان کی برآمدی کارکردگی کو 350، نمائش کنندگان کے ساتھ نئی بلندی حاصل

جمعرات 26 جون 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)میسے فرینکفرٹ، دنیا کا سب سے بڑا تجارتی نمائش منعقد کرنے والا ادارہ ہے، اورپاکستانی کمپنیوں کے لیے سب سے بڑا برآمدی اور تجارتی عالمی پلیٹ فارم بھی ہے۔ سال 2025 کے پہلے نصف میں پاکستان سے 350 سے زائد نمائش کنندگان نے دنیا بھر میں 14 بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں شرکت کی، جن میں فرینکفرٹ میں ہائم ٹیکسٹائل، پیرس میں اپیرل سورسنگ اور سعودی عرب میں بیوٹی ورلڈ شامل ہیں۔

یہ نمائشیں پاکستان کی برآمدی صلاحیتوں کے وسیع دائرہ کار کو نمایاں کرتی ہیں۔ کپڑے کے شعبے میں یارن، ملبوسات، ہوم ٹیکسٹائل اور فیبرک، جیسا کہ امریکہ اور پیرس میں ٹیکس ورلڈ؛ صارفین کی اشیاء جیسے بیوٹی ورلڈ میں حلال کاسمیٹکس، ایمبینٹے میں ہوم ڈیکور، پیپر ورلڈ میں اسٹیشنری، اور تکنیکی مصنوعات جیسے آٹو موٹیو پارٹس (آٹو مکینیکا) اور فائر سیفٹی آلات میں(انٹرسیک)جیسی بین الاقوامی نمائشیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP)ہمیشہ سے اس عمل میں کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے، جو چھوٹی اور درمیانے درجے کی پاکستانی کمپنیوں کو نئی بین الاقوامی برآمدی اور تجارتی منڈیوں تک رسائی اور ابھرتے ہوئے خطوں میں مواقع تلاش کرنے میں معاونت فراہم کرتی ہے، جیسے ویتنام میں ٹیکسٹائل فیئرز اور استنبول میں اور موٹر بائیک شواس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

''میسے فرینکفرٹ کی تجارتی نمائشوں میں پاکستان کی مسلسل موجودگی اس کی نئی منڈیوں کو حاصل کرنے کی عزم کی عکاسی کرتی ہے،'' عمر صلاح الدین، سی ای او، میسے فرینکفرٹ ، ایس پی ، پاکستان نے کہا۔ ''یہ پاکستانی SMEs کے لیے عالمی سطح پر اپنے قدم جمانے کا سنہری موقع ہے۔ ہم دنیا کے 50 سے زائد شہروں میں نمائشیں منعقد کرتے ہیں، جن میںفرینکفرٹ ، پیرس، ٹوکیو، نیویارک اور کولمبیا سمیت ہمارا نیٹ ورک دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں موجود ہے، جہاں دفاتر خریداروں اور مینوفیکچررز کو آپس میں جوڑنے کا کردار ادا کرتے ہیں۔

کراچی میں ہمارا مقامی دفتر 30 ملازمین پر مشتمل ہے جو خطے میں برآمدکنندگان اور درآمدکنندگان کے ساتھ کام کرتا ہے۔''پاکستانی کمپنیاں مزید نمائشوں میں شرکت کی تیاری کر رہی ہیں، جن کی مجموعی تعداد 26 بین الاقوامی نمائشوں تک پہنچ رہی ہے جو میسے فرینکفرٹ کے بینر تلے منعقد ہوں گیظیعنی اوسطاً ہر دو ہفتے بعد ایک نمائش۔ یہ کاوشیںمستقبل میں پاکستان کی عالمی تجارتی شراکت داری کو مضبوط بنانے اور ملکی معیشت کو ترقی دینے میں معاون اور مددگارثابت ہوں گی