میر واعظ عمر فاروق کا امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر حمید فیاض کی غیر قانونی نظربندی کے دوران گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار

جمعہ 27 جون 2025 01:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر حمید فیاض کی غیر قانونی نظربندی کے دوران گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ ڈاکٹر حمید فیاض جو سرینگر سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

(جاری ہے)

اہلخانہ کے مطابق وہ جیل میں شدید علیل ہیں اورانہیں فوری سرجری کی ضرورت ہے۔ میر واعظ نے تشویش ظاہرکی کہ کشمیری سیاسی رہنمائوں کی جیلوں میں نظربندی کے دوران حالت انتہائی ابتر ہے اور انہیں مناسب خوراک اور علاج معالجے کی سہولتوں سے مسلسل محروم رکھا جارہاہے،جس سے انکی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام پرزوردیاکہ وہ ڈاکٹرحمید فیاض کو مناسب علاج معالجے کی سہولت کی فوری فراہم کیا جائے جو ان کا بنیادی حق ہے۔