امریکی سینیٹ میں ایران کے حوالے سے خفیہ بریفنگ کا اجلاس منعقد ہو گا

جمعہ 27 جون 2025 12:41

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ایران سے متعلق خفیہ معلومات کے گرد جاری ایک شدید سیاسی معرکے کے دوران، توقع ہے کہ وائٹ ہائوس قومی سلامتی کے چار اعلی ترین حکام کو کانگریس کے ارکان کو ایک خفیہ بریفنگ دینے کے لیے بھیجے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار نے بتائی۔ان حکام میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ، وزیر خارجہ مارکو روبیو، سی آئی اے کے ڈائریکٹر جون ریٹکلف، اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین شامل ہیں۔ یہ بات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے بتائی۔