انگلینڈ کا بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

فاسٹ بولر جوفرا آرچر اسکواڈ میں واپس آ گئے‘دوسرا ٹیسٹ 2جولائی سے شروع ہوگا

جمعہ 27 جون 2025 12:59

انگلینڈ کا بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔فاسٹ بولر جوفرا آرچر اسکواڈ میں واپس آ گئے، انہوں نے آخری ٹیسٹ فروری 2021ء میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسرا ٹیسٹ ایجبسٹن برمنگھم میں 2 جولائی سے شروع ہو گا۔5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 سے برتری حاصل ہے۔