Live Updates

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر فلڈ سیل قائم

جمعہ 27 جون 2025 14:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر فلڈ سیل قائم کر دیا گیا۔ ترجمان وزیراعلی فراز احمد مغل کے مطابق سیلاب یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع یا معلومات کےلیے فون نمبرز 923409418852+، 1177 پر فوری رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

مون سون کے دوران ندی نالوں، دریاؤں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ عوام سے استدعا ہے کہ مون سون سیزن میں کسی بھی سفر سے پہلے علاقائی موسمی صورتحال سے مکمل آگاہی حاصل کریں۔ شدید بارش یا سیلاب کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :