
وفاقی وزیراحد چیمہ کی عالمی بینک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں ، معاشی صورتحال پرگفتگو
جمعہ 27 جون 2025 17:01

(جاری ہے)
وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ سب سے بڑے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر، عالمی بینک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ایک ناگزیر کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے 2022 کے سیلاب اور کووڈ۔ 19کی عالمگیر وبا سے نمٹنے کے لئے عالمی بینک کی جانب سے فراہم کردہ مدد کو قابل تعریف کراردیا۔ احد چیمہ نے مزید کہا کہ اس اہم شراکت داری کو آگے بڑھانے میں اینا بیجرڈی اور مارٹن ریزر کا کردار قابل تعریف ہے۔ سی پی ایف کے آغاز کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی بینک کے تعاون سے ایک عملدرآمد فریم ورک بنارہی ہے تاکہ سی پی ایف سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔ احد چیمہ نے عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ ریجن میں پاکستان کی منتقلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے علم کے تبادلے اور علاقائی ہم آہنگی کے لیے قیمتی مواقع پیدا ہوں گے۔ عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالحق بیدجاوئی کے ساتھ ایک الگ ملاقات میں احد چیمہ نے پاکستان کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے پر ان کی تعریف کی۔ بات چیت میں عالمی بینک کی حالیہ منظوریوں بشمول 700 ملین ڈالر کا ریکوڈک کان کنی منصوبہ اور 400 ملین ڈالر کی رسک پارٹیسیپیشن فیسیلٹی، جو اعتراضات کے باوجود آگے بڑھی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ وزیر وفاقی احد چیمہ نے عالمی بینک کی ملکی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ سی پی ایف کے ترقیاتی مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔ عالمی بینک کی قیادت نے وفاقی وزیر احد چیمہ کی بصیرت کی تعریف کی اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے موثر نفاذ کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ادارے کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
مودی کی زبان نہ بولیں، اپنے چاچو کی حکومت ختم کرنی ہے کیا؟
-
یو این چیف کی برطانیہ میں یہودی عبادت گاہ پر دہشتگرد حملے کی کڑی مذمت
-
صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان
-
الیکشن میں شکایات ہوتی ہیں لیکن پیپلزپارٹی پارلیمانی عمل کوچلنے دینا چاہتی ہے
-
بیشترعالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے
-
پالیسی سازی میں معمر افراد کی آراء مدنظر رکھنا ضروری، گوتیرش
-
جنرل اسمبلی: سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے کا جائزہ
-
ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
-
علی ظفر کے پوچھنے پر عمران خان نے واضح الفاظ میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں وزراء کو تبدیل کرنا ان کا فیصلہ نہیں
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والا غدار قرار پائے گا، حکمران عبرت کا نشان بن جائیں گے
-
مکمل انصاف کا اختیار استعمال کر کے پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا تھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.