صدر مملکت کا سوات میں سیلابی ریلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 27 جون 2025 17:17

صدر مملکت  کا سوات میں سیلابی ریلے کے باعث  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں سیلابی ریلے کے باعث ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس وِنگ سے جمعہ کو جاری بیان میں صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔\932