نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ، تجارتی اور معاشی سفارتکاری کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا

منگل 30 ستمبر 2025 20:53

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی تجارتی اور معاشی سفارتکاری کو آگے بڑھانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے مواقع پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین کا پاکستان کے سب سے اہم تجارتی شراکت داروں میں شمار ہوتا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تجارت، وفاقی وزیر قانون و انصاف، معاون خصوصی وزیر اعظم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹریز تجارت، قانون، ماحولیات، ہیومن ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ، انسانی حقوق، اطلاعات، برسلز میں پاکستان کے سفیر اور وفاقی و صوبائی حکومت کے سینئر حکام نے شرکت کی۔