ایئر انڈیا طیارہ حادثہ، بھارت کا تحقیقات میں اقوام متحدہ کا تعاون لینے سے انکار

جمعہ 27 جون 2025 18:01

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)بھارت نے احمد آباد میں گرنے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے معاملے پر اقوام متحدہ کے تحقیقات کاروں کا تعاون لینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، بھارتی تحقیقاتی ادارے ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بیورو پر تحقیقات میں سست روی برتنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔یاد رہے کہ طیارہ حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی ایوی ایشن ایجنسی کی جانب سے غیر معمولی اقدام کے طور پر بھارتی حکومت کو احمد آباد طیارہ حادثے میں تحقیقات پر تعاون کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔