پتوکی شہربھر میں جگہ جگہ ناجائز تجاوزات قائم ہونے سے گلیاں بازار سکڑ گئے

جمعہ 27 جون 2025 19:25

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)پتوکی شہربھر میں جگہ جگہ ناجائز تجاوزات قائم ہونے سے گلیاں بازار سکڑ گئے اے سی پتوکی نے خاموشی اختیار کرلی شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نیپنجاب بھر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف سخت آپریشن کا حکم جاری کررکھا ہے جبکہ پتوکی میں اے سی سعد بن خالد کی جانب سے من پسند جگہوں پر فوٹو سیشن تجاوزات مہم جاری ہے پتوکی شہر میں جگہ جگہ تجاوزات قائم ہونے سے شہریوں کا پیدل گزرنا بھی مشکل ہوکر رہ گیا بمبے ہوٹل بازار پتوکی،مین بازار ،پرانا ڈاکخانہ بازار، چوڑی مارکیٹ، پرانی غلہ منڈی ، ریلوے روڈ، ریل بازار سمیت دیگر بازار سکڑ کر رہ گئے اے سی پتوکی شہر بھر میں تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوکر رہ گئے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔