زرعی یونیورسٹی پشاور میں اختتامی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 27 جون 2025 19:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) زرعی یونیورسٹی پشاور میں شعبہ پلانٹ پیھتالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عشرت ناز نے سینجینٹا پاکستان کے ساتھ اپنے تیسرے پروجیکٹ کے ریکیپ کے حوالے سے اختتامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پرنسپل انویسٹیگیٹر ڈاکٹر عشرت ناز نے تقریباً 6.5 ملین مالیت کا اپنا تیسرا تحقیقی پروجیکٹ سینجینٹا پاکستان ( Syngenta Pakistan ) کے ساتھ فائنل پروجیکٹ کا ریکیپ اور اختتام ایک ورکشاپ میں مکمل کیا۔ انہوں نے ٹماٹر اور ککڑی میں سنجینٹا کے ایک ناول سیسٹیمیٹک امیدوار نیماٹائڈس کا استعمال کرتے ہوئے روک ناٹ نیماٹوڈس کے انتظام پر کام کیا اور اپنے پروجیکٹ کے مقاصد کو کامیابی سے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ان کے تحقیقی کام میں صوبہ خیبرپختونخوا میں نیماٹوڈ بیماری کی صورتحال شامل تھی۔ وائس چانسلر پروفیسر ایمرئٹس ڈاکٹر جہان بخت نے ڈاکٹر عشرت ناز اور شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کو کامیاب پروجیکٹ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور سینجینٹا پاکستان سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ سینجینٹا پاکستان کو طلباء یا انٹرنز کو بھی شامل کرنا چاہیئے تاکہ تعلیمی اور صنعتی شراکت کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ مزید برآں کراپ پروٹیکشن ڈیویلپمنٹ کے سربراہ توصیف الحق نے مزید تعاؤن کرنے کی یقین دہانی کرائی اور سینجینٹا پاکستان کی جانب سے پیش کردہ فیلڈ بیسڈ ریسرچ میں انٹرنی کو شامل کرنے پر اتفاق کیا۔