بارش کی پھسلن سے کارنہرمیں جا گری، ایک جاں بحق

جمعہ 27 جون 2025 20:56

بارش کی پھسلن سے کارنہرمیں جا گری، ایک جاں بحق
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)بارش میں پھسل کر کار نہر میں گرنے سے خاندان کے چھ افراد ڈوب گئے ،ایک جاںبحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں افسوسناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بارش کی پھسلن کے باعث قابو سے باہر ہو کر پاکستانی پل کے قریب نہر میں جا گری، ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار چھ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو حجرہ شاہ مقیم سے دیپالپور کی جانب سفر کر رہے تھے، حادثے کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور حاجی محمد عادل نہر میں ڈوبنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کار میں سوار رقیہ زوجہ عطاء حسین (55 سال )،فوزیہ زوجہ عادل (45 سال )،سعد ولد عادل (17 سال)،انس ولد عطاء حسین (31 سال) ،جہانزیب ولد علی (7 سال) کو ریسکیو ٹیم نے بحفاظت باہر نکال لیااور طبی امداد دی۔